قل انما العلم عنداللہ وانما انا نذیرآ مبین ۔
اے پیغمبرکہہ دیجئیے اس بات کا علم تو صرف اللہ رب العزت کو ہے میں (رسول) تو صرف آپ کو تنبیع کرنے والا ہوں ۔
مگر قرآن فرقان الحمید اور فرمان رسول آخری الزمان محمد صلعم کے منکر اور مشرک راوی ۔ مذہبی پیشوا ۔ پیران پیر۔ گدی نشین ۔ مولوی ۔ جھوٹے مبلغین ظاہر اور باطن مستقبل بینی کےعلاوہ الہام اور قیامت کے آنے کی پشینگوئی کا ادراک بھی رکھتے ہیں گویا ان مشرکین کو وہ سب پتہ ہے جس کا علم صرف اللہ رب العزت کو ہے ۔
قرآن وہ واحد کتاب مبین ہے جس نے تاریخ کو ایک سائنس کے طور پر پیش کیا قوموں کے عروج وزوال ۔ کائنات کی تسخیری ۔ قانون ۔ لاء اینڈ آرڈر ۔ مساوی حقوق اور طرز معاشرت بتائی مگر بخاری و مسلم وہ کتابیں ہیں جوقرآن اور فرمان رسول صلعم سے منسوب زیادہ تر جھوٹ اور زہر آلودہ مواد پر مبنی ہیں ۔ کسی بھی منکرقرآن حدیثی مفکر سے بحث کریں دلائل دیں آپ کو اسلام سے خارج کردیں گے آپ کا جینا حرام کردینگے ۔
اللہ رب العزت کی ان لوگوں پر 'آور بیکن' سمیت ہمیشہ رحمت باراں برسے جو دین الہی کا جھنڈا لئے مذہبی پیشواؤں کو دلائل سے سمجھانے کی کوشش جاری رکھے ہوۓ ہیں ۔ آمین ۔