Our Beacon Forum

ذاتِ واحد پہ اِتنی خونریزی
By:Badar Habib US
Date: Thursday, 27 August 2020, 8:53 am

یوں تو ہونے کو آج کیا نہ ہوا
آدمی کا مگر بھلا نہ ہوا
ذاتِ واحد پہ اِتنی خونریزی
خیریت ہے کہ دوسرا نہ ہوا
اُنہیں جھگڑوں سے ربط باقی ہے
آج تک جن کا فیصلہ نہ ہوا
حُسنِ دوراں بھی کتنا پُر فن ہے
سب کا ہو کر بھی ایک کا نہ ہوا
آدمی ہو کے آدمی تو بن
آدمی سے اگر خدا نہ ہوا
کیا خدائی میں فرق آنے کو
ایک سجدہ مرا ہوا نہ ہوا
اُس کے جینے میں کیا مزا مظہرؔ
جس کو مرنے کا حوصلہ نہ ہوا