Our Beacon Forum

Bazme Tolu-e-Islam Swat - اِنَّا لِلّٰ
By:Zubair Khan (Penn.)
Date: Tuesday, 25 August 2020, 4:16 pm

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّآ اِلَيْهِ رٰجِعُوْنَ
آہ : چیرمین ادارہ طلوع اسلام محمد اکرم راٹھور صاحب اس دارفانی سے دارالبآقا کے طرف رحلت فرما گئے ۔ مرحوم و مغفور ایک منکسر المزاج، شفیق ، مخلص اور ذمہ دار انسان ہونے کے ساتھ ایک پروقار شخصیت کے مالک تھے ۔
کنونشن میں تلاوت قرآن کریم اور کلام اقبال اپنے دلکش اور دلنشین منفرد انداز میں پیش کرنے کی سعادت ہمیشہ ان ہی کو حاصل رہئ۔
وہ بابا جی کے دیرینہ رفقاء میں سے ایک تھے بلکہ دو مرتبہ بابا جی نے انہیں نماز کے لئے آگے کرکے ان کے امامت میں نماز ادا کیا تھا ۔
ادارہ طلوع اسلام میں کئ دہانیوں سے بغیر کسی معاوضہ کے بحیثیت چئرمین اپنے فرائض منصبی انجام دیتے رہے ۔
مرحوم کی وفات سے ادارہ طلوع اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ۔بہرحال بقاء دوام یہاں کوئی نہیں ، ہر ایک نے اخر یہاں سے جانا ہے۔ مگر چئرمین صاحب ہمارے دلوں میں زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا ۔ حلقہ طلوع اسلام میں انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، امین یا رب العلمین
بزم طلوع اسلام سوات کے نمائندہ گان و اراکین
لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں
خورشید انور نمائندہ بزم طلوع اسلام سوات