Our Beacon Forum

مقدمہ مرزاٸیہ بہاولپور
By:Zubair Khan (Penn.)
Date: Friday, 7 August 2020, 9:09 pm
In Response To: 1926-1935 - The renowned case of my pious mother (Prof M. Yaha, Bahawalpur)

S. A. Rahim: Mafhoom-ul-Quran
کچھ دل کی باتیں
اور کچھ معروضات پیش خدمت ہیں کہ اس پر خالص علمی نکتہ نظر سے سوچا جاۓ اور تحقیق کی جاۓ
___________________________________
ایک بنیادی چیز سمجھ لیجٸے
قرآن کریم کی موجودگی اس کا محفوظ رکھنا دراصل نبی کریم مُحَمَّد ﷺ کی ختم نبوت کی دلیل ھے
یعنی یہ اتنی سادہ واضح نکھری اجلی بات ھے جسے سمجھنے کے لیٸے کسی بڑے دماغ کی ضرورت نہیں
ایک اوسط ذھن ہی نہیں بلکہ معمولی ذھن بھی اسے سمجھ سکتا ھے
____________________________________
مقدمہ مرزاٸیہ بہاولپور میں پرویز صاحب نے تو کچھ نہیں لکھا
یہ تو فاضل جج صاحب نے اس میں اعتراف کیا ھے ناں ؟؟کہ وہ پرویز صاحب کے لکھے گٸے ایک مضمون
{{ میکانکی اسلام }} کو پڑھ کر اس نتیجہ تک پہنچے
تو اگر پرویز علیہ رحمہ اس کا کریڈٹ
{{ حالانکہ پرویز علیہ رحمہ اس کا کریڈٹ ہر گز نہیں لیتے تھے }}
لیکن بلفرض اگر لے بھی لیا جاۓ تو اس میں قباحت کیا ھے ؟؟؟
_______________________________________
از روۓ قرآن نبوت کہتے ہیں اللہ کی طرفسے براہ راست علم ملنے کو یہ علم جسے ملتا تھا اسے نبی کہتے تھے
اس علم کو وہ اپنے تک نہیں رکھتا تھا بلکہ اسے حکم ھوتا تھا کہ اسے دوسرے انسانوں تک پہنچاٶ اس پہنچانے کے اعتبار سے وہی نبی اب رسول بھی ھوتا تھا
یعنی نبی رسول رسول نبی ایک ہی سکّہ کے دو رخ
_________________________________________
نبی و رسول کا ایک دوسرا تصور ھے
جو یہودیت میں راٸج تھا
وہ قرآن کریم کے بالکل علی الرغم ھے
ہمارے ساتھ ھوا دراصل یہ کہ نبی کریم مُحَمَّد ﷺ کے اڑھاٸ سو سال بعد نبی و رسول کے قرآنی تصور کی جگہ نبی و رسول کے باٸبلی یعنی یہودی تصور کو آہستہ آہستہ راٸج کیا گیا جس کے نتیجے میں آجتک
کذابوں کے کذب کا سلسلہ جاری ھے
میں گذارش کروں گا قرآن خالص کے طالب علموں سے کہ اس معاملے کو قرآن کی روشنی میں عقل و فکر کی رو سے زیادہ سے زیادہ سمجھنے کی کوشش کریں
میرا دعویٰ ھے کبھی زندگی میں آپ کسی کاذب کے ہتھے نہیں چڑھ سکیں گے کوٸ فریبی آپ کو فریب نہیں دے سکے گا
لکھا تو بہت کچھ جا سکتا ھے
فلحال اتنا ہی کافی ھے باقی کی تحقیق خود کوشش کیجٸے کہ ایمان ھوتا ہی وہی ھے جسے انسان خود اپنی کوشش سے علی الوجہ البصیرت اپناۓ یا اختیار کرے

قرآن کریم کی موجودگی اس کا محفوظ رکھنا دراصل نبی کریم مُحَمَّد ﷺ کی ختم نبوت کی دلیل ھے
یعنی یہ اتنی سادہ واضح نکھری اجلی بات ھے جسے سمجھنے کے لیٸے کسی بڑے دماغ کی ضرورت نہیں
ایک اوسط ذھن ہی نہیں بلکہ معمولی ذھن بھی اسے سمجھ سکتا ھے
شکریہ

Messages In This Thread

1926-1935 - The renowned case of my pious mother
Prof M. Yaha, Bahawalpur -- Sunday, 5 August 2018, 10:49 pm
Re: 1926-1935 - The renowned case of my pious moth
Zeeshan Alam -- Friday, 7 August 2020, 7:21 am
مقدمہ مرزاٸیہ بہاولپور
Zubair Khan (Penn.) -- Friday, 7 August 2020, 9:09 pm
Re: مقدمہ مرزاٸیہ بہاولپور
Muhammad Khurram Shahzad -- Wednesday, 12 August 2020, 6:54 am