Our Beacon Forum

لاکھوں بچیوں کے ریپ
By:Dr Mukhtar Alam, Hunza
Date: Wednesday, 15 January 2020, 8:54 pm

ایک بچی کے ریپ کی طرح لاکھوں بچیوں کے ریپ اور لاکھوں بچیوں کے قتل کے ذمہ دار صرف وہ لوگ نہیں ہیں جنہوں نے یہ سب کیا بلکہ وہ تمام عورتیں بھی ہیں جو آوارہ لباس یعنئی آدھی یا چھوٹی آستین، کھلے گلے، کھلے ٹخنے، ننگی ساڑھی یا تنگ لباس زیب تن ہوکر بازاروں میں گھومتی ہیں، بن ٹھن کر مخلوط تقریبات میں جاتی ہیں اور ایسے لباس میں اسکول، کالج اور یونیورسٹی جاتی ہیں اور اس طرح جوان لڑکوں اور مردوں کے جذبات کو شدت کے ساتھ ابھارتی ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ وہ مرد بھی سوفیصد ذمہ دار ہیں جو اپنی بیٹیوں کو ایسے آوارا لباس ذیب تن کرنے سے نہیں روکتے اور وہ تمام آزاد خیالات رکھنے والے شوہر بھی برابر کے ذمہ دار ہیں جنہوں نے اپنی غیرت پر پردہ ڈال رکھا ہے۔

ہمارے یہاں ایک بہت بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں تبصرے کرنے والوں کی بالکل بھی کمی نہیں ہے لیکن مسئلے کا حل پر کوئی بات کرنا نہیں چاہتا۔ اللہ تعالٰی نے پردے کا حکم کوئی ایسے ہی نہیں دے دیا، جو بے دینی یا ڈرپوکی کی وجہ سے حیلے بہانے بناتے پھرتے ہیں وہی حقیقت میں معاشرے میں زنا و بدکاری، قتل و غارتگری اور ایسی دوسری تمام برائیوں کے پھیلنے کے ذمہ دار ہیں۔ اسلامی تعلیمات سے بے پرواہی کا ذمہ دار نواز شریف، زرداری یا کسی حاکم کو بناکر ہم اپنے آپ کو تو دھوکہ دے سکتے ہیں لیکن اللہ کو نہیں

Messages In This Thread

لاکھوں بچیوں کے ریپ
Dr Mukhtar Alam, Hunza -- Wednesday, 15 January 2020, 8:54 pm
Re: لاکھوں بچیوں کے ریپ
Syed Asim Raza Shah -- Thursday, 16 January 2020, 1:06 pm