Our Beacon Forum

We Muslims are MUNAAFIQ
By:Farrukh Abidi, Nepal
Date: Saturday, 11 January 2020, 9:51 pm

آجکے مسلمانوں کی خوشیاں صرف اسی میں باقی رہ گئیں ہیں کہ دشمنوں کا مذاق اڑاتے رہیں، انکے خلاف پر زور تقریریں کرتے رہیں، انکے خلاف احتجاج کرتے رہیں اور وقتا فوقتا انکی اشیاء کا بائیکاٹ تو ایسے زور شور کے ساتھ اس انداز سے کریں گویا کہ اس وقت یہ امت مسلمہ پر سب سے بڑا فرض عین ہوچکا ہولیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کبھی بھی کسی کے دل میں بھول کر بھی یہ خیال نہیں آتا کہ اصل بات اس میں ہے کہ سب سے پہلے ہم انکے شرمناک اور نجس طور طریقوں اور رسم و رواج سےاپنے گھروں کو، اپنے خاندانوں کو، اپنی تقریبات کو اور معاشرے کو پاک کریں تاکہ اللہ تعالٰی کی مدد ہمارے ساتھ ہوجائے۔ اسکے بغیر اللہ تعالٰی کی مدد آنے والی ہے بھی نہیں۔

ایک طرف دشمنوں سے نفرت کرنا اور دوسری طرف انکے گندے طور طریقوں سے محبت رکھنا اور اپنی تقریبات کو انکے نجس رسم و رواج سے ذینت دینا، انکے جیسے لباس پہننا اور ان جیسی شکلیں بنانا، ایک انتہائی درجہ کی احمقانہ روش ہے اور سوائے دل بہلانے اور اپنے آپ کو اور امت کو دھوکہ دینے کے اور کچھ نہیں ہے اور نہ ہی اس سے دشمنوں کا کچھ بگڑنے والا ہے، بلکہ میں تو سمجھتا ہوں کہ دشمن ہماری ان باتوں کو پڑھ کر قہقیں لگاتے لگاتے لوٹ پوٹ ہوجاتے ہونگے۔

لہٰذا اگر ہم دشمنوں کے خلاف اللہ تعالٰی کی مدد چاہتے ہیں تو دو باتیں پرعمل کرنا ضروری ہے، ایک یہ کہ غیروں کے طریقوں سے مکمل کنارہ کشی کی جائے، اگر ہم اپنی تقریبات کو اور اپنے رہن سہن کواس گندگی سے پاک کرچکے ہوں تو دوسری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم کسی بھی ایسی تقریبات کا مکمل بائیکاٹ کریں جو غیروں اور دشمنوں کے رسم و رواج سےمزین ہوں خواہ وہ اپنے قریبی رشتہ داروں ہی کے یہاں کیوں نہ ہوں۔ اگر ہم اس کے لیئے تیار نہیں ہیں تو پھر اللہ کے عذاب کے لیئے تیار رہیں۔

Messages In This Thread

We Muslims are MUNAAFIQ
Farrukh Abidi, Nepal -- Saturday, 11 January 2020, 9:51 pm
Re: We Muslims are MUNAAFIQ
Badr US -- Sunday, 12 January 2020, 2:45 am
Re: We Muslims are MUNAAFIQ
shahalam, TX -- Sunday, 12 January 2020, 7:24 pm
Re: We Muslims are MUNAAFIQ
ismael, Florida -- Monday, 13 January 2020, 5:24 pm
Re:Most Muslims are MUNAAFIQ
Badr US -- Tuesday, 14 January 2020, 11:59 am