Our Beacon Forum

مقبوضہ کشمیر :سیکورٹی فورسز
By:Media-for-Peace, Sri Lanka
Date: Thursday, 17 October 2019, 8:54 pm

مقبوضہ کشمیر :سیکورٹی فورسز کاڈوڈہ میں سرچ آپریشن
Oct 17 at 6:43 AM
South Asian Wire
To: info@southasianwire.com
مقبوضہ کشمیر :سیکورٹی فورسز کاڈوڈہ میں سرچ آپریشن
سری نگر، 17اکتوبر (ساؤتھ ایشین وائر):
مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی طرف سے ضلع ڈوڈا کے پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ڈوڈہ کے ملنا اور ہنچ علاقوں میں فوج نے 14-15 اکتوبر کی درمیانی رات کو یہ آپریشن شروع کیا تھا۔
سیکورٹی فورسز نے پوسٹا کے علاقے سے باگلہ تک محاصرہ کیا جس میں درجنوں دیہات شامل ہیں۔ وہاں کے رہائشیوں نے ساؤتھ ایشین وائر کو بتایا کہ یہ ایک بہت بڑا علاقہ ہے اس میں جنگل کا گھنارقبہ بھی ہے ۔
رہائشیوں نے بتایا کہ فوجی اہلکار ایک نوجوان ہارون عباس عرف معین الاسلام کی تلاش کے بہانے لوگوں کے گھروں میں داخل ہو رہے ہیں۔
28 ستمبر کو ضلع رمبان کے بٹوٹ کے علاقے میں تین نوجوانوں کی شہادت کے بعد بعد فوج نے ڈوڈہ اور کشتواڑ کے جڑواں اضلاع میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔ تین نوجوانوں میں سے دو کا تعلق ضلع کشتواڑ ، جبکہ ایک کا تعلق وادی کشمیر سے تھا۔

------------
news@southasianwire.com
www.SouthAsianWire.com
---------------------------------------------------------------------------------------------------
This Group is a discussion forum of Media Persons and journalists
To post your message: Media-for-Peace@googlegroups.com