Our Beacon Forum

Ramazan has become Ramadan
By:Muhammad Rafi Karachi
Date: Monday, 6 May 2019, 4:59 pm

ہمارے پڑوسی ضیا صاحب ہاتھوں میں بڑی بڑی سامان سے بھری تھیلیاں لیئے جارہے تھے - اُسدن چاند رات تھی، جیسے ہی ہمارے سامنے سے گزرے ہم نے کہا "ضیا صاحب، رمضان مبارک" - جھٹ سے رُکے، پاس بلایا اور سخت لہجے میں بولے "آپ تو پڑھے لکھے لگتے ہیں!" - "جی حضور کچھ تو پڑھائی کی ہے" ہم نے سر جھکا کر جواب دیا - کہنے لگے " رمدان ہوتا ہے صحیح تلفظ، رمزان نہیں، عربی کا لفظ ہے، عربی کی طرح بولا جانا چاہیئے" - ہماری غلطی تھی اِس لیئے سر جھکا کر مان لی اور کہا "آپ صحیح کہہ رہے ہیں دیا صاحب" - فوراً چونکے اور کہنے لگے "یہ دیا کون ہے؟" - میں نے مؤدبانہ عرض کیا "آپ" - فرمایا "کیسے بھئی، میں تو زیا ہوں" - میں عرض کی "جب رمضان رمدان ہو گیا تو پھر ضیا بھی دیا ہوجائے گا- یہ بھی تو عربی کا لفظ ہے- ضوآد کا تلفّظ خالی رمضان تک کیوں محدود ہو!" - خیر بات ختم ہوئی، ضیا صاحب جانے لگے تو ہم نے پیچھے سے درخواست ڈال دی " دیا صاحب کل افطاری میں بکوڑے بنوایئے گا تو ہمیں بھی بھیج دیجیئے گا -" فوراً پھڑپھڑا کے بولے "یہ بکوڑے کیا چیز ہے؟" - ہم نے کہا عربی میں "پ" تو ہوتا نہیں، تو بکوڑے ہی ہوئے بلکہ بکورے

Messages In This Thread

Ramazan has become Ramadan
Muhammad Rafi Karachi -- Monday, 6 May 2019, 4:59 pm
Ramazan has become Ramadan
Dr Shabbir, Florida -- Monday, 6 May 2019, 7:35 pm
Re: Ramazan has become Ramadan
ismael, Florida -- Monday, 6 May 2019, 10:38 pm