Our Beacon Forum

غربت کیسے مٹ سکتی ہے
By:Abdal Hameed, Karachi
Date: Tuesday, 22 January 2019, 7:09 pm

بخدمت ڈاکٹر عارف علوی صاحب

صدر، اسلامی جمہوریہ پاکستان، اسلام آباد

اگر تحریک انصاف چاہتی ہے کہ پانچ دس سال نہیں دہائیوں تک اقتدار میں رہے تو اس کا نسخہ میری کتاب میں ہے، جو اس ای میل کے ساتھ لف (منسلک) ہے۔

جناب صدر، جب میری کتاب، ’’غربت کیسے مٹ سکتی ہے،‘‘ شائع ہوئی تو آپ نے دلچسپی ظاہر کی۔ چنانچہ میں نے ایک کاپی آپ کی خدمت میں ارسال کی۔ اس دوران میں نے مزید ترامیم کیں اور دوسرا ایڈیشن شائع ہوا۔ مزید اضافوں کے بعد انٹرنیٹ ایڈیشن شائع ہوا۔ اس میں غربت مٹانے کے ساتھ معیشت، سیاست اور سماج کی قلب ماہیت کے لیئے مکمل منصوبہ ہے۔

منصوبہ کے تحت نہ صرف ہر کنبہ کو فلیٹ ملے گا بلکہ اس کے ساتھ روزگار کا ذریعہ بھی ہوگا۔ اگر وہ گائوں میں رہتا ہے تو اسے وہیں سب کچھ ملے گا۔ اسے شہر نہیں جانا ہوگا۔ جو شہر کو چلے گئے وہ بھی حالات بہت بہتر دیکھ کر واپس آنے لگیں گے۔

منصوبہ پر عمل درامد نہائت آسان ہوگا۔ آپ اس کی نگرانی کریں تو تمام رکاوٹیں دور ہوتی رہیں گی۔ عمل درامد کے لیئے یہ قدم اٹھانے ہوں گے:

اول، ایک قانون قومی اسمبلی سے سادہ اکثریت سے منظور کرایا جائے گا۔ (مسودہ کتاب کے آخر میں دیا گیا ہے۔)

دوم، آپ ایک اہل، دیانت دار اور تجربہ کار (لیکن غیرسیاسی) فرد کو ایک بلامنافع کمپنی بنانے کے لیئے مقرر کریں۔ بعد میں خود کار نظام انتظامیہ سنبھال لے گا۔ حکومت کا کوئی دخل نہ ہوگا۔

سوم، حکومت فیصلہ کرے گی کہ تمام سرکاری ملازموں کو، جو تین ملین سے زیادہ ہیں، رہائش دی جائے گی۔ (اس وقت صرف 10 فی صد سے کم ملازمین کو یہ سہولت حاصل ہے۔) حکومت فلیٹوں کی تعمیر کے لیئے کمپنی کو ہر سال قرضہ دیا کرے گی۔

چہارم، حکومت غربت مٹانے کے لیئے اپنے وسائل اور بیرونی ذرائع سے سرمایہ لمبی مدت کے لیئے بطور قرض مہیا کیا کرے گی۔ قرضہ کے ایک ایک روپیہ کی ادائگی کی ضمانت ہوگی۔

منصوبہ کے تحت ہر کنبہ کو 150 مربع میٹر فلیٹ اور 50 مربع میٹر کاروبار کی جگہ الاٹ کی جائے گی۔ الاٹمنٹ تاحیات ہوگی۔ وہ صرف تھوڑا سا ماہانہ کرایہ ادا کرے گا۔ ہر 20 ہزار آبادی کے لیئے ایک یونٹ بنائی جائے گی، جس میں تمام جدید شہری سہولیت ہوں گی۔ آغاز میں کراچی اور لاہور میں ایک ایک یونٹ بنایا جائے گا تاکہ عوام اور میڈیہ کو منصوبہ کی عملی شکل دکھائی جا سکے۔ زیادہ تعمیرات دیہات میں ہوں گی۔

جناب صدر، جتنے عرصہ میں چین نے غربت میں کمی کی، اتنے میں آپ سارے ملک میں غربت نہ صرف مکمل طور پر بلکہ ہمیشہ کے لیئے ختم کر سکتے ہیں۔ ریاست مدینہ کے قریب ترین نظام ہوگا۔ یہ عظیم کارنامہ دنیا کی تاریخ میں بہلی بار ہوگا۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!

الله حافظ!
محمّد عبد الحمید
ٖFollow me on Twitter @Mahameed40
مصنف، "غربت کیسے مٹ سکتی ہے"
https://writinglife.kobobooks.com/ebooks
www.mahameed.blogspot.com/
/www.mahameed-articles.blogspot.com
/www.mahameed-poverty.blogspot.com
/www.mahameed-urdu.blogspot.com