Our Beacon Forum

Re: Ghamidi's Fatwa on Ahmadiyyat
By:Mubashir, Canada
Date: Sunday, 9 September 2018, 12:04 am
In Response To: Ghamidi's Fatwa on Ahmadiyyat (Inamullah Mumtaz, Lahore)

From Khurshid Nadim's column:

قادیانی مسئلے کے باب میں دوباتیں واضح رہنی چاہییں۔ مذہبی دلائل سے قطع نظر، قادیانیوں نے اس معاملے میں پہل کی اور خود کو امتِ مسلمہ سے الگ کیا۔ انہیں تو مسلمانوں سے یہ سوال نہیں کرنا چاہیے کہ انہیں غیر مسلم کیوں قرار دیا گیا؟ مرزا غلام احمد صاحب نے بیان کیا کہ جو مسیح موعود کا انکار کرتا ہے، وہ کافر ہے (حقیقتہ الوحی)۔ مرزا صاحب کے بڑے بیٹے اور دوسرے خلیفہ مرزا بشیر الدین محمود صاحب نے لکھا: ”کُل مسلمان جو حضرت مسیح موعود کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے، خواہ انہوں نے حضرت مسیح موعود کا نام بھی نہیں سنا، وہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں“ (آئینہ صداقت)۔ بعد میں بعض افراد نے اس بات سے رجوع کیا اورئندے نے پہلے موقف ہی کا اعادہ کیا۔ اس کے جواب میں یہ کہا کہ وہ مرزا صاحب کو نہ ماننے والوں کو بھی مسلمان کہتے ہیں۔ تاہم قومی اسمبلی میں ان کے نما مسلمانوں کا جواب وہی ہو سکتا تھا جو قومی اسمبلی کا فیصلہ ہے۔

تاہم مسلمان علما پر ایک سوال کا جواب واجب ہے۔ تصوف کی روایت میں بہت سے لوگ کسی نہ کسی شکل میں نبوت کے تسلسل یا کسی مامور من اللہ ہستی کے وجود کو تسلیم کرتے ہیں۔ ان کو امت کا حصہ مانا گیا ہے۔ ان کے خلاف نہ صرف کسی گرم جوشی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا بلکہ انہیں اپنے اسلاف میں شامل کیا گیا ہے۔ اس تضاد کی توجیہہ کیا ہے؟ میرے نزدیک تو سیدنا محمد ﷺ کے بعد، دین کے باب میں کوئی الہام حجت نہیں۔ یہ آپ ﷺ ہی کا منصب ہے کہ آپ دین کے بارے میں جو کچھ فرما دیں، وہ حجت ہے۔ آپ کے بعد یہ دروازہ ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔

Messages In This Thread

Ghamidi's Fatwa on Ahmadiyyat
Dr. Zia Shah, NY -- Saturday, 8 September 2018, 9:12 pm
Ghamidi Ambivalent on Ahmadiyyat
Dr Shabbir, Florida -- Saturday, 8 September 2018, 9:19 pm
Is Atif Mian Possible?
Asma Bint Shameem, Sargodha -- Saturday, 8 September 2018, 9:21 pm
Re: Is Atif Mian Possible?
Ulema Council Pakistan & India -- Saturday, 8 September 2018, 9:31 pm
Atif Mian Speech
Salma Khan, Jamaica -- Saturday, 8 September 2018, 9:47 pm
Re: Is Atif Mian Possible?
Zahid ur Rashdi, London -- Saturday, 8 September 2018, 9:55 pm
Ghamidi's Fatwa on Ahmadiyyat
Inamullah Mumtaz, Lahore -- Saturday, 8 September 2018, 10:14 pm
Re: Ghamidi's Fatwa on Ahmadiyyat
Mubashir, Canada -- Sunday, 9 September 2018, 12:04 am
Re: Ghamidi's Fatwa on Ahmadiyyat
Sidqi, ca -- Monday, 10 September 2018, 6:23 pm