Our Beacon Forum

Sympathies are lethal
By:Muhammad Rafi Karachi
Date: Wednesday, 11 July 2018, 10:28 am

*Please read it till the end*

*جی ہاں!*
*مجھے کوئی ہمدردی نہیں ہے، کہتے ہیں عورت کی عزت کرنی چاہیے!*

*مگر جس کا شوہر ملک کا کرتا دھرتا ہو ؟*
*سارا زور ملک لوٹ کر اپنے اثاثہ جات بنانے پر ہو ؟*
*اور اس کی بیوی اس کا ہاتھ نہ روک سکے ؟*
*مجھے کوئی ہمدردی کا سبق نہ دے!*

*مجھے وہ وقت یاد آ رہا ہے جب سانحہ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ عورت کے پیٹ میں گولیاں ماری گئیں* 👇
*وہاں آپ لوگوں کی ہمدردی کیوں مرجاتی ہے؟*
*کیا اس کا جرم یہ تھا کہ اس نے پاکستان کو لوٹا نہیں تھا؟*
*ہمدردی کروں مگر کیسے کروں؟*
*ریگستان میں تین معصوم بچیاں بھٹک جاتی ہیں تین دن بعد لاشیں ملتی ہیں ؟* سوچیے!*
*بھوک پیاس سے بلکتی‘ ریت کے طوفانوں میں کس طرح جان نکلی ہوگی؟ ان کو تو وینٹی لیٹر بھی نہ مل سکا ؟*

*کیا وہ معصوم لاشیں ہمدردی کی مستحق نہیں؟*

*جن لوگوں کے لیے مری میں ناشتہ ہیلی کاپٹروں پر پہنچایا جاتا تھا ان لوگوں نے غریبوں کے لیے ایک بھی ایسا ہیلی کاپٹر نہیں دیا جو ہنگامی بنیادوں پر کسی سرچ آپریشن کا حصہ بن سکتا ہو٬ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کرتے رہے!*

*حکومتی سطح پر کوئی اقدام ہوتا تو تین جانیں بچ جاتیں! لیکن وہ لوگ غریب تھے! کسی امیر کی اولاد ہوتے تو بے نظیر جیسی کوریج ملتی 👉*

*فیصل آباد میں ایک بس ہوسٹس کو گولی مار دی گئی پوچھنے والا کوئی نہیں! ٹھیک ہے اس میں حکمرانوں کا کوئی قصور نہیں، مگر پیرس جیسے شہر لاہور میں عورتیں رکشوں میں روڈ پر بچے پیدا کر دیتی ہیں اس میں بھی کیا حکمرانوں کا کوئی قصور نہیں؟*
*کیا یہ عورتوں کا قصور ہے کہ وہ حمل کے ساتھ کیوں ہیں؟*

*اسی ملک کی تاریخ اٹھائوں تو پتہ چلتا ہے کہ اس ملک میں ہمدردیاں ہی اتنی ہیں کہ لوگ وزیر اعظم اور صدر بن جاتے ہیں!*
*بھٹو کے بعد بے نظیر کو وزیر اعظم بنایا گیا جسے ایک جمہوری صدر نے کرپشن کی وجہ سے ہٹایا تھا، ہنگامہ اس لیے نہیں کیا جاتا کہ وہ ایک جمہوری صدر تھا، کوئی آمر ہٹاتا تو کتابیں بھردی جاتیں!*

*باپ کے ساتھ ہمدردی کی وجہ سے بیٹی وزیر اعظم بنی ،*
*پھر بیٹی قتل ہوئی تو شوہر کی سیٹ پکی ہو گئی!*

*ہمدردیاں ہی اس ملک کو ڈبو رہی ہیں! آج پھر ہمدردی میں لوگ بلاول کو چوم رہے ہیں ؟*

*ایک ہمدردی نے ملک کو دو ٹکڑے کر دیا، دوسری ہمدردی نے ملک کو نچوڑ لیا، تیسری ہمدردی نے ملک میں پیوند لگا دیے ، اب پھر ہمدردیاں جگائی جا رہی ہیں! ماں مرگئی تو وزیر اعظم بنا دیا جائے ؟*

*دوسری طرف ماں بیمار ہے اس لئے ہمیں ووٹ دیے جائیں ؟*

*پاکستان میں لاکھوں یتیم پھر رہے ہیں! انہیں وزیر اعظم کیوں نہیں بنایا جاتا؟*

*بلاول تو پاکستان میں بات کرنے کے لیے بھی مترجم رکھتا ہے ،*
*مرنے والوں کے بارے میں ہماری عجیب منافقت ہے ،* 👇
*بی بی آج بھی زندہ ہے، مگر سندھ میں لوگ مر رہے ہیں!*

*تھر میں لوگ بھوک سے موت کے گھاٹ اتر رہے ہیں!*

*ہسپتالوں میں غریب سندھی عوام رُل رل کہ مر رہی ہے! مگر بھٹو پھر بھی زندہ ہے! زندہ سب ہیں شرمندہ کوئی نہیں ؟*

*ان کے بچے مخملوں میں اٹھتے بیٹھتے ہیں، پیدا ہوتے ہی صدر ، وزیر اعظم کی مہریں لگ جاتی ہیں، چلتے ہیں تو ریشمی قالینوں پر، سفر کرتے ہیں تو ہیلی کاپٹروں پر ؟*
*معلوم ہی نہیں بھوک کیا ہے؟ ہاں مگر! انہیں وزیر اعظم بنا دیں کہ ان کے ساتھ ہمدردی ہے! خاتون بیمار ہے تو ہمدردی کا ووٹ شوہر کو اور بیٹی کو ملے ؟*

*اس ملک میں دو طرح کی آمریتیں رہی ہیں 👇*
*ایک فوجی، دوسری جمہوری!*

*پیپلز پارٹی کے مالک خاندان کی چوتھی نسل ہم پر حاکم بننے کے لیے تیار ہے 👉👇*

*نون لیگ اپنے مالکوں کی تیسری نسل تخت نشین کرنا چاہتی ہے!*
*تعلیم لندن میں، رہائش لندن میں، اثاثے لندن میں، علاج لندن میں، عیدالفطر، بقرعید لندن میں، مگر حکومت پاکستان پر ؟*

*غریبوں کے بچے اینٹوں کے بھٹوں پر مٹی میں مٹی ہو جاتے ہیں اور ان خاندانوں کی اولادیں پیدا ہوتے ہی کھرب پتی ہو جاتی ہیں ؟*

*واہ کیا قانون ہے!*
*غریب بس میں لٹک کر دو گنا کرایہ دے کر عید منانے گھر پہنچتا ہے اور یہ لوگ جہازوں میں بیٹھ کر عید منانے لندن پہنچتے ہیں کہ لندن ہی ان کا گھر ہے ؟*

*دروازے پر آئے بھکاری کے بارے میں ہم کچھ نہیں جانتے مگر اسے دھتکار دیتے ہیں کہ جھوٹ بول رہا ہو گا ؟*
*مگر چور‘ ڈاکو لینڈ کروزروں اور جہازوں میں بیٹھ کر آتے ہیں اور آپ سر پر بٹھاتے ہیں، کیا یہ منافقت نہیں؟*

*ان ہمدردیوں سے آپ کو کیا ملا ؟ ان کی تو نسلیں سنور گئیں ،*

*ہاں میں ہمدردی کروں گا شرط یہ ہے کہ میرے ملک کے لوگوں کا علاج بھی مریم کی ماں کی طرح لندن کے ہسپتالوں میں ہو ،*
*یا پھر مریم کی ماں کا علاج انہی ہسپتالوں میں ہو جہاں غریب وینٹی لیٹر نہ ہونے سے سسک سسک کر جان دے دیتے ہیں!*

*ایسا اگر نہیں ہوتا تو پھر ہمدردی کس بات پر مانگی جاتی ہے؟*

*اب میری جاہل قوم پھر ہمدردی میں انہیں سروں پر مسلط کر لے گی ،*

*ہاں! میں جذباتی ہو رہا ہوں*
*ہاں! میں غصے میں ہوں*

*بلاول جیسا غیر ملکی اس لیے وزیر اعظم بن سکتا ہے کہ اس کا باپ صدر رہچکا ہے!ماں اور نانا وزیر اعظم رہ چکے ہیں ؟*

*مریم اس لیے اقتدار میں آنا اپنا حق سمجھتی ہے کہ اس کا والد وزیر اعظم رہ چکا ہے ؟*

*شریف خاندان، بھٹو زرداری، خاندان، فضل الرحمن خاندان، ولی خان کا خاندان، یہ پارٹیوں کے مالک ہیں، پارٹیاں ان کی ذاتی جاگیریں ہیں، ان کے بعد ان کی اولادیں ہی مالک بنیں گی!*

*لعنت ہے ایسی جمہوریت پر نہیں چاہیے ایسی جمہوریت!*
*مجھے صرف پاکستانیت چاہیے!*

*اللّٰہ کی قسم! مجھے کسی چور ڈاکو لٹیرے منی لانڈرر کسی مفت خورے سے کوئی ہمدردی نہیں ہے!*

*مجھے ایسی زلیل عوام سے بھی کوئی ہمدردی نہیں جو ان خاندانوں کے غلام بنے ہوئے ہیں، دھوکہ کھانے کے باوجود انکو اپنے سر پر بٹھاتے ہیں 🙏*

Messages In This Thread

Sympathies are lethal
Muhammad Rafi Karachi -- Wednesday, 11 July 2018, 10:28 am
Sympathies are lethal in Pak politics
Dr Shabbir, Florida -- Wednesday, 11 July 2018, 4:45 pm