Our Beacon Forum

Goodbye to the ZAALIM Sharif Family!
By:JUI Noorani, Karachi
Date: Monday, 15 January 2018, 5:14 pm

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر16جنوری کو ختم نبوت کانفرنس اور 17جنوری کوطاہر القادری کے احتجاجی جلسہ میں شرکت کریں گے
قصور اور ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کا لہو ضرور رنگ لائے گااور قوم کو ان ظالم حکمرانوں سے جلد نجات ملے گی
اب حکمرانوں کے دن قریب آچکے ہیں انہیں ہر ظلم کا حساب دینا ہوگاصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر منگل16جنوری کوپیر نظام الدین جامی آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کی دعوت پر گولڑہ شریف میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کریں گئے جبکہ بدھ 17جنوری2018 ؁ء کو پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے لاہور میں ہونے والے احتجاجی جلسہ میں بھی صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر شرکت فرمائیں گے انہوں نے جمعیت علماء پاکستان (نورانی)کے تمام ذمہ داران و کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ لاہور میں ہونے والے اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں ہم ختم نبوت اور قصاص کے معاملہ پرڈاکٹرطاہر القادری کے ساتھ ہیں اب حکمرانوں کے دن قریب آچکے ہیں انہیں ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا قصور اور ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کا لہو ضرور رنگ لائے گااور قوم کو ان ظالم حکمرانوں سے جلد نجات ملے گی۔
جاری کردہ میڈیاسیل جمعیت علماء پاکستان (نورانی) 03453556611,03123015254