Our Beacon Forum

How corruption impoverishes a country
By:Azhar Ghumman, Sialkot
Date: Sunday, 24 September 2017, 4:25 pm

2012 پیپلزپارٹی حکومت نے لوڈشیڈنگ سے ن1پٹنے کے لیے 12 مختلف اقسام کے رینٹل معاہدے کیے۔۔۔یہ عارضی بندوبست کرائے پر کیا گیا۔q۔۔راجہ پرویز اشرف q زرداری کی ہدایت اور آشیرباد سے دنیا بھر سے مہنگے معاہدے کیے۔۔ایسا ہی ایک معاہدہ ترکی کی کمپنی کارکے سے کیا گیا۔۔ترکش کمپنی نے کراچی ساحل سمندر پر جہاز پہ کھڑے پاور پلانٹ سے 231 میگاواٹ بجلی دینی تھی۔۔۔کمپنی کو 9 ملین ایڈوانس دے دیا گیا۔۔۔لیکن کمپنی نے 30 سے 55 میگاواٹ بجلی پیدا کری اور فی یونٹ 41 روپے میں پڑنے لگا۔۔پیپی حکومت جانتی تھی کہ کمپنی اتنی ہی بجلی پیدا کر سکتی ہے لیکن اربوں ڈکارنے کے لیے گیم فکس کی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل صالح حیات سپریم کورٹ چلے گئے۔۔نیب نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف کیس رجسٹر کر لیا۔۔کارکے کمپنی 17 ملین جرمانہ دینے پر تیار ہو گئی۔۔لیکن چیف جسٹس نے 120 ملین کی پنالٹی لگائی۔۔۔پی پی حکومت اور کمپنی کا مل کر خزانہ لوٹنے کا پلان تھا۔۔لہذا حکومت نے جان بوجھ کر کیس لٹکایا اور کمپنی کا جہاز 16 مہینے کراچی بندرگاہ پر کھڑا رہا۔۔۔۔۔۔۔

2013 میں حکومت بدل گئی۔۔ کارکے کمپنی اقوام متحدہ کی بین الاقوامی سرمایہ کاری کے تحفظ ICSIJ کے پاس 16 ماہ جہاز کو بندرگاہ پر کھڑا کرنے کا مقدمہ لیکر چلی گئی۔۔۔یہ مقدمہ زرداری اور کمپنی کی پلاننگ سے بنا تھا۔۔۔۔۔۔۔خواجہ آصف نے برطانوی لاء فرم Allen & Overy ہائر کر لی۔۔۔یہ وزراء اور مشراء کا وفد لیکر لندن اور امریکہ مقدمے کی پیروی کے لیے جانے لگے۔۔۔۔پاکستان نے فرم کو 400 ملین فیس اور کروڑوں دوروں پر اڑا دیے۔۔2015 جب کیس اہم موڑ پہ تھا کار کے کمپنی نے عالمی عدالت سے باہر سیٹلمنٹ کی درخواست کری جسے خواجہ آصف نے رد کر دیا۔۔۔اور اسی سال قانونی فرم نے پاکستان سے فیس نہ ملنے کی وجہ سے اہم پیشیاں اٹینڈ ہی نہ کیں۔۔۔2016 میں عالمی عدالت نے پاکستان کے خلاف اور ترکش کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔۔۔حکومت پاکستان کو جرمانہ کی رقم مکمل حساب کتاب کے ساتھ بعد میں بتانے کا کہا گیا۔۔۔

مبارک ہو پاکستانیو عالمی عدالت نے 74 ارب روپیہ کمپنی کا جہاز 16 ماہ روکنے کی پاداش میں پاکستان پر جرمانہ کیا ہے۔۔۔جسے ہر صورت ادا کرنا پڑے گا۔۔بجلی کی قیمت میں 3 روپے 90 پیسے کا اضافہ اسی ادائیگی کے لیے کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

میں اکثر سوچتا ہوں یہ ملک پاکستان کن غداروں کے ہتھے چڑھ گیا ہے۔۔۔زرداری نے کمانے کے لیے معاہدہ کیا ن حکومت نے کما کر دیا۔۔۔ترکش کمپنی جرمانہ دینے کی بجائے مالا مال ہو گئی۔۔۔ہم پاکستانی اپنی بربادی کے لیے5 سال بھٹو کو قبر سے نکال لاتے ہیں تو اگلے 5 سال شیر جیسے جانور کو سر پہ سوار کر لیتے ہیں۔۔۔۔نہ حکمران سدھرتے ہیں اور نہ ہی ہم عوام۔۔۔
۔۔۔۔اظہر گھمن۔۔۔۔