Our Beacon Forum

Fall of nations (Urdu)
By:Muhammad Rafi UK
Date: Sunday, 16 July 2017, 9:26 am

کسی قوم کی اصلاح یا کسی قوم کے بگاڑ کا معیار اس قوم کا سربرآوردہ طبقہ ہوتا ہے ۔
یہی طبقہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کا مالک ہوتا ہے۔
یہی طبقہ اپنے وسائل کے ذریعے لوگوں پر اثرانداز ہونے کی طاقت رکھتا ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ کسی قوم کے سربرآوردہ طبقہ کی اصلاح پوری قوم کی اصلاح ہے ، اور کسی قوم کے سربرآوردہ طبقہ کا بگاڑ پوری قوم کا بگاڑ ۔
حضرت نوح علیہ السلام کے زمانہ سے لے کر اب تک قوموں کا جائزہ لیا جائے تو ہر ایک کی تاریخ اس عام اصول کی صحت کی تصدیق کرے گی ۔
اس عام حکم میں قوم کے ان''بڑون'' کا معاملہ بھی شامل ہے جو قوم کو اپنی قیادت کی شکار گاہ بناتے ہیں اور اس طرح اس کی غلط رہنمائی کر کے اس کی ہلاکت کا سامان کرتے ہیں ۔
وہ قوم کو حقیقت پسندی کے بجائے جذباتیت کا درس دیتے ہیں ۔
اس کو معانی کے بجائے الفاظ کے طلسم میں گم کرتے ہیں۔
اس کو سنجیدگی کے بجائے تخیلات کی فضا میں اڑاتے ہیں ۔
وہ اس کو حقائق کا اعتراف کرنے کے بجائے خوش خیالیون میں جینا سکھاتے ہیں ، خلاصہ یہ کہ قوم کو خدا کے بجائے غیر خدا کی طرف متوجہ کر دیتے ہیں۔
جب کسی قوم پر اس قسم کے رہنما چھا جائیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ خدا کے یہاں سے اس قوم کی ہلاکت کا فیصلہ ہو چکا ہے ۔اس قسم کا ہر واقعہ خدا کی اجازت کے تحت ہوتا ہے ، اور کسی شخص یا قوم کا کوئی عمل خدا سے چھپا ہوا نہیں ہے ۔ تذکیر القران صفحہ 765 مولانا وحید الدین خان

Messages In This Thread

Fall of nations (Urdu)
Muhammad Rafi UK -- Sunday, 16 July 2017, 9:26 am
A GANG OF NINE LEADERS
Dr Shabbir, Florida -- Sunday, 16 July 2017, 3:50 pm